فٹبال کوچ کا ٹرمپ سے اعلی امریکی سول ایوارڈ لینے سے انکار

بدھ 13 جنوری 2021 15:10

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل)کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے ایک اعلی سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلی سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہِل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے پر احتجاجا ایوارڈ نہیں لوں گا۔

(جاری ہے)

نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغہ آزادی دینے کی پیشکش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اپنا ارادہ بدل لیا۔معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :