محمد زبیر سے خفیہ رابطوں کا انکشاف

اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلاجا جا رہا ہے کچھ تو ہے جس کی پردہ دار ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 جنوری 2021 16:25

محمد زبیر سے خفیہ رابطوں کا انکشاف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ خفیہ رابطے کیے گئے ہیں۔انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے وقت کہا کہ میری جان کو چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے خطرہ ہے۔ سابق وزر اعظم نواز شریف کے داماد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے۔

اس ملک میں 73 سالوں سے چائے پانی پلاجا جا رہا ہے کچھ تو ہے جس کی پردہ دار ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ محمد زبیر سے خفیہ رابطے کیے گئے۔کیپٹن صفدر نے مزید کہ کہ مولانا کو چائے پانی کی آفر اب ہوئی ہے، ہمیں تو چائے کے ساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے۔مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے فُول پروف سکیورٹی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں کیپٹن ر صفدر کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا ، پنجاب ، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جیز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے کیوں کہ لاہور میں اہلیہ مریم نواز کے ساتھ نیب آفس جاتے ہوئے ہم پر ایک بار حملہ ہو چکا ہے ، کراچی سے مجھے نامعلوم قوتوں نے گرفتار کیا جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی اس کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کی جانب سے بارہا یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو خطرات ہیں اس لیے فُول پروف سکیورٹی فراہم کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق ایم این اور ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے سکیورٹی بنیادی حق ہے ، جب کہ ناموس رسالت ﷺ کے لئے بھی آواز اٹھاتا رہا ہوں اورسیاسی طور پر بھی متحرک ہوں جس کے لیے پورے ملک میں آنا جانا رہتا ہے اسی بناء پر سکیورٹی کے لئے اس سے پہلے پولیس کو درخواست دی جاچکی ہے تاہم اس پر کوئی بھی جواب نہیں ملا۔