فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہوگیا

ہیکرز کی حرکتوں پر مجھے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، فیشن ڈیزائنر

بدھ 13 جنوری 2021 20:42

فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل، فیشن ڈیزائنر و کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فریحہ الطاف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فریحہ الطاف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’24 گھنٹے بعد میرا واٹس ایپ واپس دوبارہ سے بحال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

‘فریحہ الطاف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیکرز کی ان حرکتوں پر مجھے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔‘فریحہ الطاف نے کہا کہ ’اٴْنہوں نے اپنے دوستوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر ہیکرز آپ سے کوئی معلومات لینا چاہے تو مہربانی کرکے اٴْسے کوئی معلومات فراہم نہ کریں‘۔ماڈل نے کہا کہ ’ہیکرز صرف اٴْن کا ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل دبئی میں اٴْن کی دوست کیساتھ بھی یہی ہوا تھا اور اب اٴْن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا‘۔