ابھیشک بچن نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف 1990 میں دیا تھا، امیتابھ بچن

بدھ 13 جنوری 2021 20:42

ابھیشک بچن نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف 1990 میں دیا تھا، امیتابھ بچن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ اٴْن کے اکلوتے بیٹے اداکار ابھیشک بچن نے پہلی مرتبہ آٹوگراف کب دیا تھا۔انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نیاپنی، ابھیشیک بچن کے ساتھ ماضی کی ایک پرانی اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں ابھیشک بچن اٴْن کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’یہ تصویر تاشقند ( ازبکستان کے دارالحکومت) میں لی گئی تھی، یہ تصویر 1990 کی ہے۔‘امیتابھ بچن نے اس تصویر کے کیپشن میں اس لمحے کی خاص بات بتائی کہ ’اٴْس وقت ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے اپنی زندگی کا پہلا آٹو گراف دیا تھا۔‘

متعلقہ عنوان :