دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 14 جنوری 2021 12:54

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14300کیوسک اور اخرج 14300کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد7600 کیوسک اور اخراج 7600کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9500 کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد10500کیوسک اور اخراج 10500کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد33700کیوسک اور اخراج 33700کیوسک،چشمہ آمد34100کیوسک اوراخراج 38600کیوسک، تونسہ آمد20600 کیوسک اور اخراج20600 کیوسک، پنجند آمد33800 کیوسک، اور اخراج 27800 کیوسک،گدو آمد 26000کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، سکھر آمد7300کیوسک اور اخراج 7300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4100 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1169.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.625 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔