سرگودھا ریجن میں دھند کے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق‘ چار افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعرات 14 جنوری 2021 12:54

سرگودھا ریجن میں دھند کے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق‘ چار افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سرگودھا ریجن میں دھند کے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں دربار پیر ناد علی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور2 افراد شدید زخمی ہو گے۔اسی علاقہ میں کلورکوٹ روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ جانے سے 2 مسافر شدید زخمی ہو گے۔ بتایا گیا ہے کہ لیہ 17 مسافروں کو لیکر راولپنڈی جانیوالی مسافر بس کلورکوٹ کیقریب دھند کیباعث الٹ گئی۔ ریسیکو نے فوری کاروائی میں متوفی اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :