اللہ کی قدرت نے ایک اور سعودی پہاڑ کو برف کی چادر سے ڈھک دیا

عسیر کے بعد الشفا کے علاقے میں بھی دو روز سے مسلسل برف باری ہو رہی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 14 جنوری 2021 14:18

اللہ کی قدرت نے ایک اور سعودی پہاڑ کو برف کی چادر سے ڈھک دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جنوری2021ء) سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے۔ یہاں کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پر دُنیا بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی جاتی ہے۔ تاہم گزشتہ دو تین سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد سعودی عرب میں اچھی خاصی ٹھنڈ بھی پڑنا شروع ہو گئی ہے۔سعودی عرب میں اس بار موسم سرما میں ریکار ڈ سردی پڑ رہی ہے۔

اللہ کی قدرت ایسے صحرائی مقامات پر بھی برف باری کروا رہی ہے جہاں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا یا دہائیوں پہلے ہوا تھا۔ جیسے حائل کے صحرائی علاقے میں پچاس سال بعد برف باری نے زمین کو پوری طرح سفیدی سے ڈھک لیا ہے۔ اب ایک اور مقام پر بھی برف باری کے دلکش مناظر کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودیہ کے مغرب میں واقع پہاڑی علاقے کوہ الشفا میں بھی گزشتہ دو روز سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس خوبصورت منظر کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد یہاں پہنچ گئے ہیں۔ جن میں مشہور سعودی فوٹو گرافر الطلحی بھی شامل ہیں، جو ان دلکش مناظر کو دھڑا دھڑ اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عسیر ریجن میں پچاس سال بعد برف باری ہوئی ہے اور اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ سڑکیں، درخت اور گھر برف سے ڈھک گئے ہیں۔

یہ علاقہ جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برفباری نے مقامی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔بلکسمر کے باسیوں نے برفبار یکے مناظر کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ موسمیات کے ماہرین اور بزرگوں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔بللموسمیات کے ماہر سمیر الاسمری نے بتایا کہ سوموار کی صبح علاقے برفباری ہوئی جس سے درجہ حرارت منفی ہوگیا۔ یہاں 50 برس میں پہلی بار یہ منظر دیکھنے کو ملا ہے۔ الاسمری نے کہا کہ بللسمر شہر میں تقریبا ایک ہفتے سے روزانہ بارش ہورہی ہے۔ اکثر یہاں کا مطلع ابر آلود رہتا ہے۔