اب تک چینلز کی مختلف علاقوں میں نشریات کی بندش قابل مذمت عمل ہے، زاہد خان

اب تک چینل پر عائد غیر اعلانیہ پابندی فوری طور پر ہٹا کر تمام علاقوں میں چینل کی نشریات بحال کی جائے، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 14 جنوری 2021 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) اے ین پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ اب تک چینلز کی مختلف علاقوں میں نشریات کی بندش قابل مذمت عمل ہے۔ اپنے بیان میں زاہد خان نے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت میڈیا پر پابندی لگاتی ہے نہ ہی دباو ڈالتی ہے یہ کام تو آمروں کے دور میں ہوتا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان مارشل لا سے بھی دو قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میڈیا پر پابندی اور میڈیا کا گلا گھونٹنا کسی صورت قابل قبول نہیں،نخود کو آزاد ادارہ کہنے والا ادارا پیمرا بتائے کہ وہ کیس کے اشاروں پر چینل کو پیچھے دھکیلتا ہے یا پابندی عائد کرتا ہی عدلیہ اب تک چینل سمیت تمام چینلز پر دباو ڈالنے کے معاملات کا نوٹس لے،اب تک چینل پر عائد غیر اعلانیہ پابندی فوری طور پر ہٹا کر تمام علاقوں میں چینل کی نشریات بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :