میٹرک بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرزکا اجرا کردیا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز جس میں دیگر صوبوں کے طرز پر صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کل نمبر 850 سے بڑھا کر1100 کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں نویں جماعت کے کل نمبر 550 اور دسویں جماعت کے کل نمبر 550 ہوں گے جس کے تحت ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن نے نئے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔

ان ماڈل پیپرز کا اطلاق جماعت نہم 2021 وآئندہ اور جماعت دہم 2022 و آئندہ کیلئے ہوگا۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے میٹرک بورڈ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ماڈل پیپرز تیار کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق ماڈل پیپرزتیار کئے ہیں تاکہ اساتذہ اور طلبا و طالبات کو امتحان کی تیاری کیلئے رہنمائی مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سینئر اساتذہ کی نگرانی میں ماڈل پیپرز تیار بنوائے ہیں،اس سے پہلے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا گیا تھا جس میں اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی تھی۔ ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہم نے نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز جاری کئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کا اجرا کر دیا ہے۔

نہم جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ 2021 و آئندہ انگریزی پراچہ اول، اردو (لازمی)نارمل کورس، سندھی (لازمی)نارمل کورس(سندھی میڈیم طلبہ کیلئی)، اسلامیات لازمی، اخلاقیات(غیر مسلم طلبہ کیلئی)جنرل سائنس، جنرل ریاضی (اختیاری مضامین)اختیاری (I)، اختیاری (II) دیگر اختیاری مضامین کے پرچہ جات ماڈل پیپرز میں موجود ہیں۔اس سال 2021 نہم جماعت کا امتحان تخفیف شدہ نصاب کے مطابق لیا جائے گا جو کہ نئے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹرک کا تخفیف شدہ نصاب کے مطابق ہوگا، امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا۔ ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :