جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ،وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے طلباء سے حلف لیا

جمعرات 14 جنوری 2021 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔اس موقع پر جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی ،اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل ڈائریکٹریٹ کمانڈر بریگیڈ راشد منہاس، ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا سہروردی اورنامورماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر شکیل جہانگیر ملک نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر برائے منشیات کنٹرول نے جی سی یو اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کی تقریب میں طلباء سے حلف بھی لیا۔وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ جلد ہی جی سی یو میں سینٹر آف ایکسی لینس فار نیورو سائنسز کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد شاہ نے جی سی یو سٹوڈنٹ باڈی کی تشکیل کے اقدام کو سراہا ۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے یونیورسٹی میں منشیات کی روک تھام کیلئے طلبا ء سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا ۔

ڈاکٹر زرقا نے منشیات کو معاشرے میں موجود نفسیاتی زہراور انتہا پسندی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔تقریب میں صدر انصاف لائرز فورم انیس ہاشمی ،ممبران پنجاب اسمبلی طلعت فاطمہ نقوی، زینب عمیر، صادقہ اور ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔