Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے ،سید فیض الحسن شاہ

جمعرات 14 جنوری 2021 20:42

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 70 سے ممبر قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے جب تک قوم کی سوچ اور فکر کے ساتھ ساتھ سسٹم کو تبدیل نہیں کیا جاتا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تبدیلی کے جس سفرکا آغاز2018 میں کیا اس کے ثمرات آئندہ اڑھائی سالوں میں نظر آئیں گے۔

کلیوال سیداں میں عوامی اجتماع اور میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے اپنی حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اس موقع پر حلقہ سے آئے ہوئے پی۔ٹی۔آئی کے مقامی رہنما سابق چئیرمین یونین کونسلز کے علاوہ سرکاری محکموں سوئی گیس،واپڈااور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے،سید فیض الحسن شاہ نے کہا صحت ،تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات سے تبدیلی کا اغاز ہوگیا،ماضی میں کسی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری نہیں کیے موجودہ حکومت نے تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے جس سے کمزور طبقات میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا تعلیم و صحت سستی ہونے سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ،بلدیاتی انتخابات اپریل میں متوقع ہیں لوکل باڈیز سسٹم میں تبدیلی سے اختیارات اور اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی سے عوامی مسائل حل کرنے میں مددملے گی،تحصیل اور ویلیج کونسلوں کے قیام سے تعلیم ،صحت ،پولیس جیسے محکمے ان کے ماتحت ہونگے،انہوں نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر حلقہ این اے 70 میں2 ارب30کروڑ روپے کے منصوبے شروع اور مکمل کروائے ہیں جس میں بجلی ،گیس کے منصوبے،سڑکیں وینٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر شامل ہے ،سیکریالی ،برنالی ،چکوڑی،بھیلووال میں شفاخانہ حیوانات بنوائے ،اپنے خاندان کی روایات کے مطابق حلقہ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں یہ عوام کا حق ہے انہوں نے کہ کہ پی۔

(جاری ہے)

ٹی۔آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی گزشتہ دور حکومت کے ادھورے کام بھی مکمل کروائیں گے اور نئے میگا پراجیکٹ پر کام ہو رہاہے ڈنگہ کھاریاں روڈ،لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ اور گجرات ڈنگہ روڈپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام ہوگا ہمارا ماضی ،حال سب کے سامنے ہے مستقبل بھی روشن ہوگا ،دیانتداری نصب العین ہے خود کرپٹ ہوں نہ کسی کو کرپشن کی اجازت دوں گا ،میری ٹیم کا ہر فرد ایمانداری خلوص نیت سے کام کر رہا ہے عزت اور وقار کے ساتھ جینے کا عہد کیا ہوا ہے اصولوں کی سیاست اور بزرگوں درخشندہ روایات کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات