پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 14 جنوری 2021 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے سلیم اختر ولد محمد علی منج کوکشمیریات کے مضمون میں ان کے’عہد مسلم میں کشمیر اور ایران کے ادبی و ثقافتی روابط ۔۔۔

(جاری ہے)

ایک تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پر،اسماء قادر حسن دختر عبد القادر حسن کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’ پاک بھارت کشمکش کی تفہیم میں اشاعتی ذرائع ابلاغ کا کردار برائے تشکیل امن بیانیہ (مابعدکارگل تنازعہ) ‘ کے موضوع پر اورمحمد طیب ضیاء ولد ضیاء الرحمان گجر کوسائوتھ ایشین سٹڈیز (سپیشلائزیشن ان جیوگرافی) کے مضمون میں ان کے’جنوبی ایشیا ء کے بدلتے تزویراتی حالات: بھارت امریکہ پاکستان ، چین چہار زاویہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں