کراچی،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے 30 طلباء کی ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس میں شرکت

جمعرات 14 جنوری 2021 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2021ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے 30 طلباء کی ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس میں شرکت۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر زمیں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمزسیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے 30 طلباء نے شرکت کی،کورس کا ئ*مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یا دہشت گردانہ حملے کی صورت میں طلباء کو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے دوران طلباء کو مارشل آرٹس،فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا، بعد ازاں طلباء نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی،طلباء نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں کو سراہا، اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کا کہنا تھاکہ طلباء کا سیلف ڈیفنس مشقوں میں دلچسپی لینا خوش آئین ہے اور جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے،بعد ازاں سیکیورٹی آفیسر ایس ایس یو مظفر اقبال نے طلباء کو سرٹیفیکیٹس پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :