سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کانواب ثناء اللہ خان زہری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 14 جنوری 2021 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔