امریکہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہاں جارج فلوئیڈ جیسے سیاہ فاموں کو سانس بھی لینے نہیں دیا جاتا

امریکہ جیسا متعصب ملک دنیا میں اور کوئی نہیں،نام نہاد انسانی حقوق کا علم اٹھائے ہوئے ڈھونگ رچا رکھا ہے،چین

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 15 جنوری 2021 06:39

امریکہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہاں جارج فلوئیڈ جیسے سیاہ فاموں کو سانس بھی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) ماہرین کے اندازے کے مطابق چین اور امریکہ میں جنگ تو ناگزیر ہے مگر ہو گی کب اس بارے میںکوئی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا۔مگر اس وقت تائیوان کو لے کر چین کے اقدام کچھ آگے بڑھ چکے ہیں اور امریکہ اس حوالے سے فیصلہ کررہا ہے کہ وہ تائیوان کا ساتھ دے اور اگرامریکہ کا جنگی بیڑا تائیوان کی مدد کرنے کے لے آ جاتا ہے تو پھر دونوں بڑے ملکوں کے درمیان جنگ کو کوئی روک نہیں سکتا،تاہم ایٹمی جنگ سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاشی جنگ عروج پر ہے اور ایک دوسرے کو تجارتی نقصان پہنچانے کے لیے ان کی معاشی کمپنیوںکو بین کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ٹرمپ نے سب سے پہلے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو بین کیا تھااور اس کے بعد کئی اور بڑی کمپنیوں کو امریکہ میں بین کرتے ہوئے چینی شہریوں کی امریکہ داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے ردعمل کے طور پر چین نے بھی امریکہ کی کئی معاشی کمپنیوںکو اپنے ملک میں بین کر دیا تھا۔مگر پھر درمیان میں دونوں ملکوں کی یہ معاشی سرد جنگ کچھ تھم گئی تھی مگر اب ایک بار پھر امریکہ نے چین پر معاشی حملہ کرتے ہوئے وہاں سے ٹماٹر پیاز کی امریکہ برآمدگی کو روک دیا گیا۔

امریکہ کا کہنا تھا کہ چین میں ٹماٹر پیاز کی فصلوں میں ایغور کی اقلیتوں سے زبردستی کام لیا جاتا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کرنا چاہتے جو انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو۔اس پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی علمبرداری کا ٹھیکہ لینے والے امریکہ کا چہرہ سب پر عیاں ہو چکا۔

یہ متعصب ملک سب کی نظروں میں ہے کہ وہاں جارج فلوئیڈ جیسے ہزاروں لاکھوں سیاہ فاموں کو سانس تک لینے دشوارا ور اور ان سبھی سیاہ فاموں کی گردن پر تعصب پسند گوروں نے اپنا گھٹنہ رکھا ہوا ہے۔یہ امریکہ ہے جہاں ہزاروں لاکھوں معصوم لوگ کوروان کی وجہ سے مر گئے اور ان کے صدر الیکشن کمپین میں مصروف رہے۔چینی ترجمان نے امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ آپ کا الزام کہ ایغور کی مسلم اقلیت سے زبردستی کام لیا جاتا ہے یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔