جکارتہ لرز اٹھا،زلزلے نے تباہی مچا دی

6.2کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمیں دوز ہو گئیں،3افراد جاں بحق،خبرایجنسی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 15 جنوری 2021 06:56

جکارتہ لرز اٹھا،زلزلے نے تباہی مچا دی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) 6.2کی شدت سے آنے والے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔جمعة المبارک کی صبح ہی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ آ گیا۔زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر مسمار ہو گئے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق24افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ابتدائی ڈیٹا کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چین کی طرف کی بتایا جا رہا ہے۔

چونکہ اس کی گہرائی کم تھی اس لیے اس کے نتیجے میں تباہی زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس کی شدت سے متعلق بھی اپ ڈیٹ بعد میں ارسال کی جائے گی۔جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی اس علاقے میں 5.9شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کئی گھر تباہ ہو گئے تھے اور ایک روز بعد ہی اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ آیا جس میں تین افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت مقامی افراد اور حکومت کے کارندے زخمیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے پہنچ چکے ہوئے ہیں ۔

حکومت کی طرف سے اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابھی کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے اور کہا جا رہا ہے کہ کچھ دیر بعد اس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔یاد رہے کہ انڈونیشیا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔2018میں بھی یہاں پر 6.2شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کافی زیادہ نقصان ہوا تھا۔تاہم آج آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مالی نقصان زیادہ بتایا جا رہاہے جبکہ تین قیمتی جانیں جائع ہو گئیں اور چوبیس افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی لوگ ابھی ملبے تلے بھی پھنسے ہوئے ہیں جب تک وہ ریسکیو ہوں گے تو پتا چلے گا کہ اور کتنی جانیں ہلاک ہوئیں اور کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔