گلوکارہ شکیرا نے اپنے تمام گیتوں کے حقوق فروخت کر دئیے

جمعہ 15 جنوری 2021 12:45

گلوکارہ شکیرا نے اپنے تمام گیتوں کے حقوق فروخت کر دئیے
بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) گلوکارہ شکیرا نے اپنے تمام 145 گیتوں کے حقوق فروخت کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شکیرا اپنے تمام گیتوں کے حقوق ہائپنوسس سونگس فنڈ کمپنی کو فروخت کر کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ موسیقی کے حقوق بیچنے والے گلوکاروں میں شامل ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ان فروخت کئے جانے والے گانوں میں 2010 فیفا ورلڈ کپ میں گایا جانے والا گانا واکا واکا بھی شامل ہے ۔کولمبیا کی 43 سالہ گلوکارہ نے اپنی کیٹیلاگ کا 100 فیصد ہائپنوسس سونگس فنڈ کے حق سے دستبردار کردیا ہے جس کا انکشاف گزشتہ روز ہوا ، کمپنی نے حال ہی میں نیل ینگ کے 1،180 گانوں کے حصول کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :