کترینہ کیف کے رقص کی وڈیو وائرل ہوگئی

کترینہ کیف کی ویڈیو کو اب تک 2.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

جمعہ 15 جنوری 2021 12:45

کترینہ کیف کے رقص کی وڈیو وائرل ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر رقص کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’ فون بھوت‘ کے رقص کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ایک طویل عرصے بعد ہم رقص کر رہے ہیں۔فلم میں کترینہ کے ساتھی اداکار ایشان کھتر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجیری پاور۔ ساتھ ہی انہوں نے بھوت کی ایموجی بھی شامل کی ہے۔کترینہ کیف کی ویڈیو کو اب تک 2.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسی ویڈیو پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد کمنٹس بھی لکھے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :