دیشا پٹانی کی ’کک‘ اور’ ایکسرسائز‘ کی وڈیو وائرل

جمعہ 15 جنوری 2021 12:45

دیشا پٹانی کی ’کک‘ اور’ ایکسرسائز‘ کی وڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر بیحد توجہ دیتی ہیں۔ وہ اکثر جم میں کی جانے والی ایکسرسائز کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

دیشا پٹانی نے کک بیگ پر انتہائی مہارت سے کک لگائی اور اسکی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک ساڑھی5 لاکھ سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔دو دن قبل دیشا پٹانی نے ایکسرسائز کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ89 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جو کہ دیشا پٹانی کے انتہائی قریبی دوست ہیں انہوں نے اداکارہ کی دونوں وڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی وڈیو پر کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات لکھے۔

متعلقہ عنوان :