پروموشن مسلسل التواء کا شکار‘ ٹیچروں اور کلرکوں سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین شدید بے چینی پائی جانے لگی

جمعہ 15 جنوری 2021 13:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) محکمہ تعلیم سرگودھا نے سنیارٹی لسٹ تیار کی تیاری میں سینکڑوں ٹیچروں اور کلرکوں کی پروموشن کو مسلسل التواء میں ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی جس کے باعث ٹیچروں اور کلرکوں سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین شدید بے چینی پائی جانے لگی۔زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سرگودھا نے سرکاری ٹیچرز اور کلرکوں کی پروموشن کرنے کے ل? ستمبر 2020 میں سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کا حکم جاری کر رکھا ہے جس پر بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کے مقامی دفاتر نے سنیارٹی لسٹ تیار کر کے اعلی حکام کو بجھوائیں تو انہیں اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا جس پر مقامی حکام نے ماتحت دفاترکو ریکارڈ ۔

ACR تمام سروس مکمل کروانے کا حکم دے دیا ۔سی ای او تعلیم سرگودھا نے DPC کی تاریخ رکھ کر تمام پرانے کیس بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

جسکے تحت ٹیچرز اور کلرکوں نیاپنی تمام نوکری کی ACRs بنوانی شروع کیں۔جس کیلیے انہیں دوسرے اضلاع میں کے چکر کاٹنے پڑے لیکنCEO تعلیم سر گو دھا نے میٹنگ ملتوی کر کے خاموشی اختیار کر لی۔ جس سے محکمہ تعلیم سرگودھا میں پرموشن کا معاملہ مسلسل التواء کا شکار ہوا تو ملازمین میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ پڑی جہنوں نے فوری طور پر میٹنگ بلا کر پرموشن کرنے کا مطالبہ کردیا اور وزیر اعلی پنجاب۔جناب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کوحصول انصاف کے لئے عرضداشت بجھوانا شروع کر دی ہیں۔