لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے متعدد فلائٹس منسوخ ہوگئیں

جمعہ 15 جنوری 2021 13:41

لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے متعدد فلائٹس ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے متعدد فلائٹس منسوخ ہوگئیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی 18 فلائٹس شدید دھند کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔ ایئر پورٹ ترجمان کے مطابق ملکی3 پروازوں کی آمد اور 6 پروازیں دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب غیر ملکی 4 پروازوں کی روانگی منسوخ اور 5 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔قبل ازیں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں۔