دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 15 جنوری 2021 13:41

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 15100کیوسک اور اخرج 15100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد7400 کیوسک اور اخراج 7400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9500 کیوسک اور اخراج100کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد10500کیوسک اور اخراج 10500کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد30400کیوسک اور اخراج 30400کیوسک،چشمہ آمد30600کیوسک اوراخراج 21000کیوسک، تونسہ آمد21600 کیوسک اور اخراج21600 کیوسک، پنجند آمد34300 کیوسک اور اخراج 27800 کیوسک،گدو آمد 26300کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، سکھر آمد7900کیوسک اور اخراج 7900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3800 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1169.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.644 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔