دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے ایمان والوں کے بھی دل جیت لیے، اپنے خرچے پر شاندار مسجد تعمیر کروا دی

حطہ کے پہاڑی علاقے میں السویدی مسجد طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے، جہاں خواتین اور مردوں کے لیے نماز ادا کرنے کی سہولت موجود ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 15 جنوری 2021 15:05

دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے ایمان والوں کے بھی دل جیت لیے، اپنے خرچے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری2021ء) دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم امارات ہی نہیں، دُنیا کے دیگر خطوں میں بھی مقبول ہیں۔ اس کی وجہ ان کی دلچسپ سرگرمیاں اور انسانیت سے محبت ہے۔ وہ اب تک سینکڑوں افراد کی لاکھوں درہم سے امدا د کر کے تارکین اور مقامی افرا د کے دل جیت چکے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے ایک مسجد کی تعمیر نو اپنے ذاتی خرچ سے کروا کے ایمان والوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔

شیخ حمدان نے ایک پہاڑی علاقے میں شکستہ اور چھوٹے سے رقبے پر موجود پُرانی مسجد کی تعمیر نو کروا کے اسے ایک جدید شاہکار میں بدل دیا ہے۔ ویسے تو امارات میں کئی خوبصورت طرز تعمیر والی مساجد موجود ہیں جو عبادت گزاروں کو روحانی سکون بخشتی ہیں تو دوسری جانب سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دُبئی کے علاقے حطہ میں شیخ حمدان کی جانب سے پہاڑی علاقے کی اس مسجد کوعبادت گزاروں کے لیے کشادہ کر دیا گیا ہے۔

قدیم مسجد کی تعمیر محمد عبید القاطمی نے اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے مکمل کروائی تھی، تاہم اس مسجد کی تعمیر نو کے اخراجات دُبئی کے ولی عہد اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ادا کیے ہیں۔ اب اس مسجد میں تین سو افراد نما زادا کر سکتے ہیں۔ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ نماز پڑھنے کی سہولت موجود ہے۔ پرانی مسجد خستہ حالت میں تھی، جہاں بہت کم لوگ نماز ادا کر سکتے تھے تاہم اب اس کا رقبہ 1133 مربع میٹر تک پھیلا دیا گیا ہے ۔

مسجد کی تعمیر نو میں اصل اسلامی طرز تعمیر کو بھی سامنے رکھا گیا ہے۔ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ معذور افراد کے لیے بھی آسانی سے نماز ادا کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ عبید القاطمی مسجد کی چھت پر ایک بڑا گنبد بنایا گیا ہے جس کے ساتھ 25 میٹر بلند ایک مینار بھی ہے۔ یہاں پر امام کی رہائش گاہ، وضوخانہ اور عبادت گزاروں کی سہولت کے لیے پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔ IACAD کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حماد الشیخ احمد الشیبانی نے شعبہ امور مساجد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی بن زاید الفلاسی کے ہمراہ نو تعمیر شدہ مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :