کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، جہانگیر بٹ

جمعہ 15 جنوری 2021 16:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنما جہانگیر غنی بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور اس وقت تحریک آزادی ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جہانگیر غنی بٹ نے سرینگر میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تنازعہ عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اس تنازعہ میں ایٹمی طاقت کے حل ملک براہ راست ملوث ہیں اور ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے وابستہ ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کسی بھی وقت بدترین شکل اختیار کر سکتی ہے جس سے پوری دنیا کا من اور خوشحالی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر غنی بٹ نے کہا کہ کشمیری امن کو ترجیح دیتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس تنازے کا پرامن حل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی ہر ایک خاص طورپر بین الاقوامی برادری کو مذمت کرنی چاہیے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کا ہٹ دھرمانہ رویہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کر کے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرے۔