صرف ہمارے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کھلا تو سب باتیں ظاہر ہو جائیں گی،سیدخورشیدشاہ

نوجوان اس حکومت سے پوچھیں کے ان کے بہتری کے لئے کونسا نیا منصوبہ بنایا گیاہے، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2021 16:14

صرف ہمارے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کھلا تو سب باتیں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائدحزب اختلاف سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ صرف ہمارے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کھلا تو سب باتیں ظاہر ہو جائیں گی،نوجوان اس حکومت سے پوچھیں کے ان کے بہتری کے لئے کونسا نیا منصوبہ بنایا گیاہے۔جمعہ کوسکھرکی احتساب عدالت میں خورشید شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل شبیر دایو کے انتقال کے باعث سماعت نہ ہوسکی تاہم عدالت نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج پیٹرول 130 روپے ہے۔ بڑے کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے نوجوان ریسرچ کریں۔

(جاری ہے)

ہمارے زمانہ میں لیویز ٹیکس 8 روپے تھا آب 30 روپے ہے۔ یہ 22 روپے آپ کے والدین کی جیب سے جارہا ہے، کہاں جارہا ہی انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلا تو سب باتیں ظاہر ہو جائیں گی۔

فارن فنڈنگ سے ایک ارب ڈالر کہاں سے آئے یہ پتہ چل جائے گا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود فارن فنڈنگ کیس کیوں نہیں کھولا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ صرف ہمارے خلاف کیس بنائے جا رہے ہیں، حکومتی نمائندوں کے خلاف کیوں نہیں کھولے جا رہے۔ ملک نا اہلوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس وقت ملک کو بچانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میں اور کچھ نہیں چاہتا، صرف ملک اور قوم کی بہتری چاہتا ہوں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اوپر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اس نااہل حکومت نے نوکریاں دینے کی بات کی مگر نوکریاں چھین لی ہیں۔ ملک کی صورتحال ایسی بن گئی کہ لوگ گھروں میں گھس کر لوگوں کو مار رہے ہیں۔پی پی رہنمانے کہاکہ ہمارے حکومت میں لوگوں کو روزگار ملا مہنگائی پر کنٹرول کیا۔

نواز شریف نے روڈکے جال پچھائے مگر اس حکومت نے کیا کیا ہے یہ بتایا جائے۔ صرف سکھر میں صحت اور تعلیم کے بڑے بڑے ادارے ہم نے دیئے۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے میں نے کون سی غیر قانونی ملکیت بنائی ہے۔ ہمیں صرف انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نوجوان اس حکومت سے پوچھیں کے ان کے بہتری کے لئے کونسا نیا منصوبہ بنایا ہے۔