شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کی آٹھویں کانگریس ،فوجی پریڈمنعقد

پریڈ میں ملکی اسلحے کی نمائش کی گئی، جس میں بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے،مقامی میڈیا

جمعہ 15 جنوری 2021 16:32

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کی آٹھویں کانگریس کے موقع پر ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیاکے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ اس پریڈ میں ملکی اسلحے کی نمائش کی گئی، جس میں بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔ رپورٹوں کے مطابق اس نمائش میں ایسے بیلسٹک میزائل بھی دکھائی دیے، جو آبدوزوں سے فائر کیے جا سکتے ہیں اور جن پر جوہری ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے لیے پیانگ یانگ کا جوہری و بیلسٹک میزائل پروگرام باعث فکر ہے اور اس پر مذاکراتی عمل گزشتہ چند برسوں سے معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :