جوبائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان

کورونا وائرس پر قابو پاتے ہی ہمیں مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا،نومنتخب امریکی صدر

جمعہ 15 جنوری 2021 16:35

جوبائیڈن کا 1.9 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسینیشن پلان اور معیشت بچاو کے 1.9 کھرب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پاتے ہی ہمیں مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی معیشت کو دوبارہ بہتری کی طرف لے جانا ہے۔جو بائیڈن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان امریکی معیشت کو بچانے کے لیے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کا اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔اس پیکج کے تحت امریکن شہریوں کو 1400 ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے جو حال ہی میں منظور ہونے والے کووڈ 19 بل کے علاوہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :