ایران نے حوثی ملیشیا کے لیے خود کش ڈرون طیارے بھیجے ہیں،امریکی جریدہ

یمن میں ان طیاروں کے بھیجے جانے کا مقصد خطے میں مختلف اہداف کو حملوں کا نشانہ بنانا ہے،رپورٹ

جمعہ 15 جنوری 2021 16:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے جدید ڈرون طیارے بھیجے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے شہید 136 ماڈل کے ڈرون طیارے یمن کے شمالی صوبے الجوف میں تعینات کیے ہیں۔ یہ خود کش طیاروں کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یمن میں ان طیاروں کے بھیجے جانے کا مقصد خطے میں مختلف اہداف کو حملوں کا نشانہ بنانا ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے مختلف نوعیت کے کروز میزائلوں نے خلیج میں اور بحر ہند کے شمالی حصے میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بحری مشقوں کے ترجمان ایڈمرل حمزہ علی کافیانی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی سمندری حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کو ساحل اور سمندر سے کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کروز میزائلوں کے داغے جانے کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔دو روزہ مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے اپنے سب سے بڑے فوجی بحری جہاز کو بھی متعارف کرایا۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ایرانی جوہری پروگرام اور تہران پر امریکی دبا کی مہم کے بیچ کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب خلیج عربی کے ساحل پر میزائلوں کے ایک خفیہ اڈے کے قیام کا اعلان کر چکی ہے۔ تاہم اس اڈے کے مقام کا انکشاف نہیں کیا گیا۔