سپریم کورٹ نے نیشنل بنک ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس میں نیشنل بنک کی اپیل خارج کر دی

عدالت عالیہ نے اسپیشل پے اسکیل کی اجازے دینے والے بورڈ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

جمعہ 15 جنوری 2021 16:45

سپریم کورٹ نے نیشنل بنک ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس میں نیشنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سپریم کورٹ نے نیشنل بنک ملازمین کے خصوصی پے اسکیل سے متعلق کیس میں نیشنل بنک کی اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ عدالت نے اسپیشل پے اسکیل کی اجازے دینے والے بورڈ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ نے نان ایم پی او ملازمین کو ایم پی او ملازمین والی تنخواہ مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ وکیل نیشنل بینک نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے 16 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ اس وقت سوچنا تھا جب ملازمین میں یہ تفریق پیدا کی گئی،افسران بنک کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں۔