خورشید شاہ نے سینئر قانون دان مخدوم علی خان کو وکیل کرلیا

جمعہ 15 جنوری 2021 16:45

خورشید شاہ نے سینئر قانون دان مخدوم علی خان کو وکیل کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سپریم کورٹ میں نیب کے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کیس میں خورشید شاہ نے سینئر قانون دان مخدوم علی خان کو کیل کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رضا ربانی کو اپنی وکالت سے ہٹا دیا،خورشید شاہ نے رضا ربانی کی جگہ سینئر قانون دان مخدوم علی خان کو وکیل کر لیا۔ سپریم کورٹ میں انکی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔