لبنان کا خود مختاری کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاج

اسرائیلی ریاست لبنان کی خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں کررہی ہے،وزارت خارجہ

جمعہ 15 جنوری 2021 16:45

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) لبنان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بیروت وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر میشل عون کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل کو مکتوب ارسال کیے گئے جن میں ان کی توجہ اسرائیل کے ہاتھوں لبنان کی خود مختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست لبنان کی خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ اسرائیلی ریاست کے اقدمات سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔لبنانی صدر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں لبنان کی فضائی اور زمینی حدود کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور آئندہ کے لیے اسرائیل کو لبنان کی خود مختاری کی پامالیوں سے روکے۔