جنوبی فلسطین میں اسرائیل کی خاتون فوجی افسر فائرنگ سے شدید زخمی

اسرائیلی ملٹری پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جلد رپورٹ پیش کی جائیگی،صیہونی فوج

جمعہ 15 جنوری 2021 16:51

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) قابض اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطین کے جنوبی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک خاتون فوجی افسر شدید زخمی ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون اہلکار کوسیاریم فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

خاتون اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ملٹری پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جلد ہی تحقیقاتی رپورٹ ملٹری پراسیکیوٹر کو پیش کی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دو روز قبل غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ایک کپیٹن کو مردہ حالت میں جھاڑیوں میں پایا۔مقتولی فوجی کی شناخت ھارلیو کے نام سے کی گئی ہے جو عسقلان میں قائم بریزلائی اسپتال میں تعینات تھا۔ وری میں اس کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے۔