کراچی کے علاقے بلدیہ میں ڈاکوئوں نے دکانیں لوٹ لیں ،مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی

جمعہ 15 جنوری 2021 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) کراچی کے علاقے بلدیہ میں ڈاکوئوں نے دکانیں لوٹ لیں مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی اورنگی گلشن ضیا میں10شہری لٹ گئے پولیس نے لوٹ مار کرنیوالا فرینڈ گروپ کو پکڑ لیا سپر ہائی وے پر مقابلہ ایک ڈاکو پکڑاگیا اورنگی ٹائو ن اور ملیر کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح بلدیہ8نمبر فٹبال اسٹیڈیم انوار مصطفی مسجد کے قریب سیکٹر8B میں ڈاکوئوں نے دو دکانیں لوٹ لیں،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 25سالہ وقاص ولد اکرم زخمی ہوگیا۔پاکستان بازار پولیس نے گلشن ضیاء میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے فرینڈ گینگ کے دو ڈکیت وقار اور توحید کو گرفتار کرلیا۔سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رات گئے موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے شہری کی نشاندہی پر پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم انارخان ولد سالار خان کو کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹائون پولیس نے سیکٹر1 ندیم الیکٹرونک کے قریب سے اسداللہ ولد عبدالغفار کو گرفتار کرکے ایک روز قبل شہری عامرحسین ولد ناظم حسین کے گھر کے باہر سے سرقہ کی گئی موٹرسائیکل کے ایم ڈی 9325برآمد کرلی۔ملیر کینٹ پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ر ملزم موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔