وزیر توانائی عمر ایوب اور آئی جی اسلام آباد کی شہید ہیڈ کانسٹیبل جمیل کے جنازے میں شرکت

جمعہ 15 جنوری 2021 16:59

وزیر توانائی عمر ایوب اور آئی جی اسلام آباد کی شہید ہیڈ کانسٹیبل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہید ہیڈ کانسٹیبل جمیل کے جنازے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نماز جنازہ میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان بھی شریک ہوئے،آئی جی اسلام آباد نے شہید کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کرتے ہوئے پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کیا،جمیل ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ سے شہید ہوئے ،ہیڈ کانسٹیبل جمیل کا تعلق ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ سے تھا،وفاقی پولیس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :