Live Updates

قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی، عمران خان

2 سال میں 31ارب کی زمین واگزار کروائی گئی، پنجاب حکومت قبضہ مافیا کیخلاف اچھا کام کررہی ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جنوری 2021 16:51

قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی، عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جنوری 2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی، 2 سال میں 31 ارب کی زمین واگزار کروائی گئی، پنجاب حکومت قبضہ مافیا کیخلاف اچھا کام کررہی ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 2 سال میں 31ارب کی زمین واگزار کروائی گئی، پولیس اور انتظامیہ نے آپریشن کرکے زمین واگزار کروائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت قبضہ مافیا کیخلاف اچھا کام کررہی ہے،قبضہ مافیا کو کسی صورت معافی نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیربیت المال وسوشل ویلفیئریاور عباس بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامور خصوصی طور پر کمزور طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو جاری فلاحی منصوبوں کیباریمیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا، تیزاب سے متاثرہ افراد کا پہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایاجارہاہے، متاثرہ افراد کیلئے ہنر مندی اور روزگار کیلئے بلا سود قرضوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئیآئی ہے، بیسہارا، کمزور لوگوں کی فلاح و بہبودہمارا فرض ہے، ہم عوام کیحاکم نہیں، خدمت گار ہیں ، صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئینئے پراجیکٹ متعارف کرائیجائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کیدھارے میں لانیکیلئیموثراقدامات کیے، پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہیہیں، سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھاگیا،ماضی میں کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پرتوجہ نہیں دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات