ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑ گئیں

’کرسٹل ڈرگز‘ کو پانی میں تحلیل کر کے منتقل کیا گیا،8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابوظہبی پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جنوری 2021 17:03

ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑ گئیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء) ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑ گئیں۔ابوظہبی پولیس نے اس حوالے جاری ایک بیان میں کہا گیا ایک ٹن 41 کلو گرام کی منشیات قبضے میں لی گئی ہے۔منشیات فروشی میں ملوث 8 رکنی گروہ پکڑا گیا ہے۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی انوکھے طریقے سے پہنچائی گئی۔’کرسٹل ڈرگز‘ کو پانی میں تحلیل کر کے منتقل کیا گیا۔

منشیات کے پیسے کی منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔گروہ کو بیرون ملک سے ہدایات ملتی تھیں۔ اس سے قبل سعودی عرب میں بحری تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی مقدار پکڑی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا سعودی عرب کی شاہی بحریہ نے نشہ آور میتھا فیٹامن (کرسٹل میتھ) کی ریکارڈ مقدار ضبط کرلی ہے- اس سے قبل سو ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کرسٹل میتھ ضبط نہیں کی گئی تھی- بحق سرکار ضبط کی جانے والی نشہ آور کرسٹل میتھ کا وزن 450 کلو گرام سے زیادہ بتایا جاتا ہے-بحریہ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر سلیمان الفقیہ نے بتایا کہ بحریہ نے اپنی تاریخ میں اتنی بڑی کامیابی کبھی حاصل نہیں کی- مونٹروز جہاز آپریشن میں شامل رہا-فورس کے ڈپٹی کمانڈر دین باسیت نے بتایا کہ اس آپریشن میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا- ایک ٹیم ایسی بھی تھی جو سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد دیتی ہے- مشترکہ فورس نے اس میں دہشتگردی، سمگلنگ اور قذاقی جیسی سرگرمیوں کے لیے سمندری ماحول سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کی تلاش پر مامور ٹیم سے بھی تعاون لیا- بحریہ کی مشترکہ فورس نے تمام ٹیموں کے تعاون سے یہ آپریشن کرکے بڑی کامیابی حاصل کرلی-یاد رہے کہ مشترکہ سمندری فورس بحر احمر، خلیج عدن، بحر عرب، خلیج عمان اور بحرہند میں 303 ملین میل کے دائرے میں کام کررہی ہے- یہ منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کے انسداد، جہاز رانی کی سلامتی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے لیے سمندری راستوں کی سلامتی پر مامور ہے-