محمد حسنین پی ایس ایل 6 میں ڈیل سٹین کے ساتھ کھیلنے کے منتظر

عمر گل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے شمولیت کی خبر سن کر بہت خوش ہوں: فاسٹ بائولر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2021 17:06

محمد حسنین پی ایس ایل 6 میں ڈیل سٹین کے ساتھ کھیلنے کے منتظر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2021ء ) نوجوان فاسٹ بائولر محمد حسنین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل سٹین کے ساتھ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ 20 سالہ حسنین سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کی رہنمائی کرنے کے منتظر ہیں جنھیں حال ہی میں آئندہ سیزن کے لئے گلیڈی ایٹرز کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’اپنے سپر سٹار عمر گل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے شمولیت کی خبر سن کر بہت خوش ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’لیجنڈری فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کے ساتھ کھیلنے کا انتظار نہیں کرسکتا‘۔
واضح رہے کہ محمد حسنین پی ایس ایل 2019ء میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد منظرعام پر آئے تھے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور انہیں 2019ء کے ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا لیکن ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا تھا۔