10 ماہ سے سری لنکا میں موجود برطانوی شائق کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل باہر نکال دیا گیا

سیریز میں مزید 9 دن کا کھیل ہوگا، امید ہے کہ میں دوبارہ وہاں جانے کی اجازت حاصل کروںگا: روب لوئیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2021 17:44

10 ماہ سے سری لنکا میں موجود برطانوی شائق کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ ..
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جنوری 2021ء ) جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے ایک کرکٹ شائق جنہوں نے سری لنکا میں اپنی ٹیم کو کھیلتے دیکھنے کے لیے 10 ماہ کا انتظار کیا تھا ، کو پولیس نے میچ دیکھنے سے محروم رکھا۔ روب لوئیس گزشتہ سال مارڈ میں انگلینڈ کے میچز دیکھنے کے لیے سری لنکا آئے تھے تاہم کرونا کی وجہ سے دورہ ملتوی کردیا گیا ، روب لوئیس نے سری لنکا میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا اور میچ نہ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر وہ بہت مایوس ہیں ۔

لوئیس کو دونوں ممالک کے ترانے ختم ہونے کے بعد گال کے قلعے سے باہر جانے کا کہا گیا کیوں کہ سٹیڈیم میں کسی شائق کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ لوئیس نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں، میں نے یہ میچ دیکھنے کے لئے 10 ماہ انتظار کیا اور پولیس نے مجھے باہر نکال دیا، کم از کم میں 'یروشلم' گانے میں کامیاب ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں اپنے قیام کے دوران لوئیس نے ایک ویب ڈیزائنر کی حیثیت سے سے کام کیا اور نائٹ کلب ڈی جے بھی رہے ۔

لوئیس نے کہا کہ انھیں پیشگی انتباہ کیا گیا تھا کہ وہ قلعے کی نچلی حصے تک محدود رسائی حاصل کریں گے، ان کی جانب سے لگائے گئے 3 بینرز بھی ہٹائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس چیف سے ملنے جا رہے ہیں، وہ صرف میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ لوئیس نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھے 3 بینرز لگانے اور جانے کیلئے آدھے گھنٹے کا وقت دیا ، اس سیریز میں مزید 9 دن کا کھیل ہوگا اور مجھے امید ہے کہ میں دوبارہ وہاں جانے کی اجازت حاصل کروں گا۔

سری لنکن پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر شائقین کو گال کے قلعے آنے سے روک دیا تھا لیکن قلعے سے چند صحافیوں کو میچ کی کوریج کرنے کی اجازت دی گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے شائقین اور میڈیا کو سٹیڈیم سے روک دیا گیا تھا جس نے جنوبی ایشین ملک میں 50،000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ سری لنکن صحافی ریکس کلیمنٹین 2000ء کے بعد سے سری لنکا میں ہر ٹیسٹ کی کوریج کے اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لئے ہر حد تک گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہتا ہوں چاہے وہ میڈیا کو میدان میں جانے کی اجازت نہ دیں ، ہازمٹ سوٹ میں موجود سپاہی اور سکیورٹی اہلکار سٹیڈیم کے چاروں طرف تعینات تھے اور اندر داخل ہونے والے چند افراد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔