سی ٹی او لاہور کے سرپرائز وزٹس، غیر حاضر وارڈنز آفس طلب کر لئے گئے، غفلت پر سزا اور اچھی ڈیوٹی پر جزا کو یقینی بنایا جائے، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2021 17:45

سی ٹی او لاہور کے سرپرائز وزٹس، غیر حاضر وارڈنز آفس طلب کر لئے گئے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا، سید حماد عابد نے مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروزپور روڈ، لٹن روڈ اور لوئر مال، لرنر بوتھ اچھرہ، ٹکٹنگ آفس کا بھی اچانک وزٹ کیا، ٹریفک دفاتر اچھرہ اور مین مارکیٹ میں بہترین انتظامات پر سٹاف کو شاباش دی، سی ٹی او لاہور نے ڈے کیئر سنٹر اچھرہ کا وزٹ کیا ہے، سنٹر میں موجود بچوں سے بات چیت کی اور سٹاف کو ھدایات دیں، وزٹ کے دوران انچارج لائسنسنگ سنٹر اچھرہ انسپکٹر صداقت کو نقد انعام اور تعریفی سند دی، جبکہ ڈیوٹی پوائینٹ سے غیر حاضر وارڈنز آفس طلب کر لیا گیا، اچھی ڈیوٹی پر انچارج لرنر بوتھ سلیم جٹ کو نقد انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا، سی ٹی او لاہور نے ٹکٹنگ اور لرنر بوتھ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی، وزٹ کے دوران انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائیں، جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات اور ٹریفک بہاو میں خلل والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاوٴن کیا جائے، وارڈنز دوران ڈیوٹی مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،

متعلقہ عنوان :