ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی

کارروائی کے دوران 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے.ابوظہبی پولیس حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 جنوری 2021 17:54

ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2021ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی ایک ہزار 41 کلو منشیات پکڑی گئی. عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 22 ممبران پر مشتمل بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گینگ کے 8 افراد منیشات کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پائے گئے ہیں.

(جاری ہے)

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی اس گینگ اور بڑی تعداد میں منشیات سے متعلق ٹپ موصول ہوئی پولیس نے انہیں پکڑنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی اینٹی نارکوٹکس کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب ال دہری نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان سے انکشاف ہوا ہے کہ مختلف گینگز کو باہر کے ممالک سے چلایا جا رہا ہے اور ہر گینگ کو سمگلنگ اور منشیات کے فروخت کے لیے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں. انہوں نے انکشاف کیا کہ ان میں اس ایک گینگ نے منشیات کو اسمگل کرنے کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے گینگ نے کرسٹل ڈرگز کو پانی میں تحلیل کر کے منتقل کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا ہے.