اپوزیشن گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم کو دیکھتی رہے ایسا نہیں ہوگا‘ مریم نواز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا‘ نائب صد ر(ن) لیگ

جمعہ 15 جنوری 2021 18:15

اپوزیشن گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم کو دیکھتی رہے ایسا نہیں ہوگا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے ،آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں ،کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں بالکل نہیں۔