Live Updates

وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزیر یاور بخاری کی ملاقات،کمزور طبقات کی فلاح کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

بے سہارالوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے، پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا دائرہ کارمزید بڑھا رہے ہیں‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

وزیر اعلیٰ سے صوبائی وزیر یاور بخاری کی ملاقات،کمزور طبقات کی فلاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سیدیاور عباس بخاری نے ملاقات کی،جس میںباہمی دلچسپی کے اموراورکمزور طبقات کی فلاح و بہبودکے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سید یاور عباس بخاری نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔ کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا دائرہ کارمزید بڑھا رہے ہیں۔ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزوررکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی۔

(جاری ہے)

ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا ہے۔ محروم طبقات کے مساوی حقوق اورضروریات کی ادائیگی اورمعاشرے میں ان کی سربلندی کا وقت آگیا ہے۔ تیزاب سے متاثرہ افراد کاپہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جارہا ہے۔

متاثرہ افراد کے لئے ہنر مندی اورخودروزگارکیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے آئی ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ ہم عوام کے حاکم نہیں ، خدمت گار ہیں۔ سیدیاور عباس بخاری نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو محروم معیشت طبقات کے لئے جاری فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات