Live Updates

استعفے خواب، اسلام آباد دھرنا سراب ، راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ‘فردوس عاشق اعوان

کنیز اول اور کنیز دوئم کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے،راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کردیا ہے

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

استعفے خواب، اسلام آباد دھرنا سراب ، راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے ا طلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے پر ہر طرف مایوسی کی دھند چھائی ہوئی ہے، پی ڈی ایم ٹولے کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ استعفے خواب بن گئے، اسلام آباد دھرنا بھی سراب ہے۔ اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ہے۔

کنیز اول اور کنیز دوئم کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے۔ راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کردیا ہے۔ مولانا حلوہ کھانے کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے ۔مسترد شدہ عناصر صرف ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ تاریخ پر تاریخ دینے والوں کو شرم ہے نہ حیا، یہ لوگ تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے اور کورونا کے دوران انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا بے رحم ٹولہ بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔ اپوزیشن نے عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اس ٹولے کے منفی رویے سے کورونا کی وباء میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 661 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 147953 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 مریض جاں بحق ہوئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 14,710 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور مجموعی طور پر پنجاب میں 2669951 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات