وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی خیریت دریافت کی

جمعہ 15 جنوری 2021 18:19

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمنائو ںکا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خیریت دریافت کرنے پر اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔