پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ لیک سکینڈل ،گرفتار ملازمین سروس سے معطل

جمعہ 15 جنوری 2021 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ لیک سکینڈل میں گرفتار ملازمین کو سروس سے معطل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کو برخاست کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ لیک سکینڈل میں اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے اہم معلومات ملنے کے بعد انہیں سروس سے معطل کر دیا گیا ہے ۔ وقار اکرم، عبد اللہ، محمد اویس فرقان احمد، اور مفرور ملزم رفیع اللہ کو سروس سے معطل کر نے کے بعد برخاست کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے پرامننگ آفیسر محمد عباس کو تحقیقات میں کلیئر کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :