کامیابی کیلئے شریعت اسلامیہ سے رہنمائی لی جائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی

کسی بھی مسلمان کی ضرورت کو قرض یاصدقہ کے ذریعے پورا کرنااسلامی تعلیمات کاحصہ ہے‘خطبہ جمعہ

جمعہ 15 جنوری 2021 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ کامیابی کیلئے شریعت اسلامیہ سے رہنمائی لی جائے۔کسی بھی مسلمان کی ضرورت کو قرض یاصدقہ کے ذریعے پورا کرنااسلامی تعلیمات کاحصہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کرتے کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قرض حسنہ سے مراد ہر وہ مال ہے جو محض اللہ کی رضا کے لیے ضرورت مند کو ادھار دیئے جائیں۔اگر کوئی شخص کسی خاص ضرورت کی وجہ سے قرض مانگتا ہے تو قرض دے کر اس کی مدد کرنا باعث اجروثواب ہے۔شریعت اسلامیہ نے قرض دے کر کسی کی مدد کرنے میں دنیا وآخرت کے بہترین بدلہ کی ترغیب دی ہے۔کسی کی مدد کرنے سے بظاہر مال میں کمی واقع ہوتی نظر آتی ہے، لیکن درحقیقت اس سے مال میں کمی نہیں ہوتی ہے ،بلکہ آخرت میں بدلہ کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ دنیا میں بھی عطا فرماتا ہے۔

(جاری ہے)

قرضہ حسنہ دینے والوں سے اللہ تعالیٰ نے دو وعدے فرمائے ایک یہ کہ اللہ اسے کئی گناہ زیادہ کرکے واپس کرے گا۔ دنیا میں بھی ایسے خرچ کیے ہوئے مال کی واپسی کا اللہ نے وعدہ کر رکھا ہے۔ اور آخرت میں تو کسی سو گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔قرض لینے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کرکے وقت پر قرض کی ادائیگی کرے۔ اگر متعین وقت پر قرض کی ادائیگی ممکن نہیں ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے قرض دینے والے سے قرض کی ادائیگی کی تاریخ سے مناسب وقت قبل مزید مہلت مانگے۔ مہلت دینے پر قرض دینے والے کو اللہ تعالیٰ اجرعظیم عطا فرمائے گا۔

متعلقہ عنوان :