ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، متعدد عمارتیں مسمار

جمعہ 15 جنوری 2021 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو کے عملے نے سبزہ زار سکیم، اعظم گارڈن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔سبزہ زار میں پلاٹ نمبر 70 سی پر قائم غیر قانونی مارکی مکمل طور پر مسمار کردی۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر 610 عمر بلاک علامہ اقبال ٹاون پر قائم غیر قانونی دکانیں سربمہر کر دیں۔پلاٹ نمبر 141 چناب بلاک علامہ اقبال ٹاون پرواقع عمارت کے عقبی حصے میں لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پر کی جانے والی تعمیرات جزوی طور پر مسمار کر دیں۔پلاٹ نمبر 8 انڈسٹریل ایریا پر بنائی جانے والی غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں۔ملتان روڈ پر بنائی جانے والی غیر قانونی تعمیر جزوی طور پر مسمار کردی۔اعظم گارڈن میں تعمیر شدہ مکانوں میں بلا اجازت ردوبدل کرنے پر تین مکان سربمہر کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :