سپیکر قومی اسمبلی سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم کو بند کروانے کیلئے کردار ادا کرے، اسد قیصر

جمعہ 15 جنوری 2021 20:16

سپیکر قومی اسمبلی سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،عالمی برادری کشمیر میں جاری مظالم کو بند کروانے کیلئے کردار ادا کرے۔رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدلرشید ترابی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنما ء آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔کشمیر میں جاری مظالم کو بند کروانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے ،کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کروائے۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔