Live Updates

بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے

19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلزپارٹی کا وفد شرکت کرے گا، بلاول بھٹو 19 جنوری کو عمر کوٹ جائیں گے۔ پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 جنوری 2021 18:44

بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جنوری 2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، احتجاج میں پیپلزپارٹی کا وفد شرکت کرے گا، بلاول بھٹو 19 جنوری کو عمر کوٹ جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا 18 اور 19جنوری کو سندھ میں دوروزہ شیڈول جاری کیا گیا ہے، بلاول بھٹو 19جنوری کو عمر کوٹ جائیں گے۔

جس کے باعث بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے، احتجاج میں پیپلزپارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج ہوگا، ن لیگ کے تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج اور ریلی میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا مدعی پی ٹی آئی کا رکن ہے، فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کی جارہی ہے۔ ووٹ کو ہر حال میں عزت دی جائے گی، آئندہ جو بھی الیکشن ہوگا، ووٹ کو عزت دلوائیں گے۔ اپنا محل چند لاکھ دے کر ریگولرائز کروایا گیا، جبکہ غریبوں کے گھر گرا دیے۔ حکومت نے اڑھائی سال اپوزیشن کے خلاف ریفرنسزدائر کرنے کے کوئی کام نہیں کیا۔

 دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔ جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکا نہ ڈال سکے۔ پیپلزپارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے۔ ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم تحریک ملکی نظام میں بنیادی خرافات کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن معرکہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات