وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعہ 15 جنوری 2021 20:43

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :